Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور سفیر سوئٹزرلینڈ عامر شوکت کی قیادت میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ چودھری احمد نواز واہلہ

  مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور سفیر سوئٹزرلینڈ عامر شوکت کی قیادت میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ چودھری احمد نواز واہلہ  سوئٹزر لینڈ (ویب ڈی...

 


مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور سفیر سوئٹزرلینڈ عامر شوکت کی قیادت میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ چودھری احمد نواز واہلہ 


سوئٹزر لینڈ (ویب ڈیسک)سوئٹزر لینڈ میں اعزازی سفیر برائے پاکستانی کلچر سپورٹس اور ٹورازم چوہدری احمد نواز واہلہ کی سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیرعامر شوکت سے ملاقات۔

عامر شوکت نے چودھری احمد نواز واہلہ کو اعزازی سفیر مقرر ہونے پر مبارک پیش کی۔

 انکا کہنا تھا کہ چوہدری احمد نواز واہلہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ آپ یقینا بطور اعزازی سفیر پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ پاکستان کا سفارت خانہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ہر طرح سے آپکے ساتھ ہے۔  

اس موقع پر چودھری احمد نواز واہلہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور محترم  عون چوہدری مشیر وزیراعظم برائے سپورٹس اینڈ ٹورزم نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اسکے لیے میں شکرگزار ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں موجود پاکستانیوں کے دل اپنے ملک کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اورعون چوہدری مشیر وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں  انشاء اللہ ہم یہاں موجود پاکستانیوں سے ملکر پاکستان کا اصل مثبت چہرہ دنیا کو دیکھائیں گے اور خصوصاً سرمایا کاروں کا پاکستان پر اعتماد قائم کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا پاکستان سیاحت کے لیے جنت کی سی حثیت رکھتا ہے۔ ہم انشاء اللہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو بھرپور انداز پروموٹ کیا جائے گا۔ 

پاکستانی سفیر نےچودھری احمد نواز واہلہ کو ہدایت کی کہ اکتوبر میں ایک شاندار کانفرنس منعقد کروائی جائے جس میں سوئس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے اور پاکستانی سیاحت کو اجاگر کیا جائے۔  چوہدری احمد نواز واہلہ کا کہنا تھا کہ میں عرصہ 32 سال سے سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہوں اور سوئس کمیونٹی میں اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے انشاء اللہ بہت جلد ایک سیاحتی وفد کو پاکستان لیکر جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں