Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نجی پارٹی کی نامناسب تصویر وائرل ہونے پر فن لینڈ کی وزیراعظم نے معذرت کرلی

     فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے سرکاری رہائش گاہ سے نجی پارٹی کی تصویر وائرل ہونے پر معذرت کرلی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے ...


    

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے سرکاری رہائش گاہ سے نجی پارٹی کی تصویر وائرل ہونے پر معذرت کرلی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اپوزیشن رہنماؤں نے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ منفی آیا۔

وزیراعظم کی دارالحکومت ہیلسنکی کی رہائش گاہ میں کھینچی گئی دو معروف خواتین انفلوئنسرز کی ایک قابل اعتراض تصویر بھی رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس تصویر سے متعلق رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے 36 سالہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میری رائے میں یہ تصویر مناسب نہیں ہے، میں اس پر معذرت 

کرتی ہوں، اس طرح کی تصویر نہیں کھینچی جانا چاہیے تھی۔‘

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر ان کی دارالحکومت ہیلسنکی کی رہائش گاہ میں بنائی گئی تھی، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اس پارٹی میں کوئی غیر معمولی واقعہ رونما نہیں ہوا۔‘

وزیراعظم سنا مارین کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ تصویر جولائی میں میوزک فیسٹیول کے بعد دوستوں کے ساتھ ان کی ایک نجی پارٹی کے دوران کھینچی گئی تھی۔‘

وزیراعظم سنا مارین کے اس عمل پر فن لینڈ کے عوام کی رائے بھی منقسم نظر آتی ہے۔


بعض افراد اسے وزیراعظم کی ذاتی زندگی قرار دیتے ہیں جبکہ ایک نکتہ نظر یہ ہے کہ سنا مارین کی تفریحی سرگرمیاں ان کے فیصلہ سازی کے عمل پر اثرانداز ہوں گی۔

یاد رہے کہ سوشل ڈیموکریٹ لیڈر سنا مارین نے 2019 میں دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

انہوں نے رواں برس جنوری میں کہا تھا کہ ’انہیں اور ان کی نوجوان خواتین وزرا کو سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران صنفی امتیاز اور نفرت انگیز تقاریر کا سامنا ہے۔‘

کوئی تبصرے نہیں