وھاڑی (محمد افضل سے) بورے والا پو لیو مہم کے مقررہ ٹارگٹ سے ہٹ کر بھی دکھائی دینے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں ٹیموں کی اچانک...
وھاڑی (محمد افضل سے) بورے والا پو لیو مہم کے مقررہ ٹارگٹ سے ہٹ کر بھی دکھائی دینے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں ٹیموں کی اچانک از خود نگرانی جا ری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی نے ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ اقبال نگر میں اچانک پو لیو ٹیم کی کا رکر دگی چیک کرتے ہوئے کیا انہوں نے بچوں کو قطرے پلا نے کے عمل کی نگرانی کی اور جن علاقوں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو چکا تھا وہاں پر بچوں اور والدین سے تصدیق بھی کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی ، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ عمران احمد بھٹی و دیگر متعلقہ افسران سے میٹنگ کی اور ٹیموں کی اب تک کی کا روائی کا جا ئزہ لیا انہوں نے عملہ کو کسی قسم کی کو تاہی و غفلت برتنے سے گریز کر نے کی ہدایت کی اور تمام ریکارڈ چیک کیا.

کوئی تبصرے نہیں