پسرور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینینگ انسٹیٹیوٹ بوائز ٹیوٹا کے ملازمین کا 2021کو 25فصید اور 2022کو 15 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خ...
پسرور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینینگ انسٹیٹیوٹ بوائز ٹیوٹا کے ملازمین کا 2021کو 25فصید اور 2022کو 15 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا اور تالہ بندی
پسرور(حماز گھمن سے) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینینگ انسٹیٹیوٹ کلاسوالہ روڈ کے ملازمین کا 2021کو 25فصید اور 2022کو پنجاب حکومت کی جانب سے 15فصید ڈسپرٹی الاونس کے اعلان کے باوجود بھی ابھی تک ادا نہیں کیا گیا مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں پنجاب حکومت اعلان کردہ ڈسپرٹی الاونس نہ دے کر ٹیوٹا ملازمین کا معاشی قتل کر رہی ہے اگر اب بھی پنجاب حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمارا یہ احتجاج اور دھرنا پورے پنجاب تک پھیل جائے گا اور اس کی تمام زمہ دار پنجاب حکومت ہو گی مظاہرین نے پسرور کلاسوالہ روڈ بلاک کر دیا اور اپنے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج ۔اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پنجاب حکومت ہمارے تمام مطالبات پر من و ان عملدرآمد نہیں کرتی حکومت کو چائیے کہ وہ ٹیوٹا ملازمین کا معاشی قتل کرنا فوری بند کرئے مظاہرین نے کالج کی مکمل طور پر تالہ بندی کر دی مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے فوری طور پر اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،،

کوئی تبصرے نہیں