Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے: آئی ایس پی آر

  اسلام آباد(بی بی سی اردو)پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پ...


 

اسلام آباد(بی بی سی اردو)پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور غیر ضروری بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔


آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ایک ایسے وقت میں بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب یہ ادارہ آئے روز پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں دے رہا ہے۔


بیان کے مطابق پاکستان آرمی کے چیف کی تقرری، جس کے لیے آئین میں طریقہ کار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، پر تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے سینئیر سیاستدانوں کا یہ طرز عمل انتہائی افسوس ناک اور مایوس کن ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فوج کی سینئر قیادت کی اہلیت اور حب الوطنی اُن کی دہائیوں پر محیط بے داغ اور شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے۔


بیان کے مطابق فوج کی سینئیر قیادت پر سیاست کرنا اور آرمی چیف کے انتخاب کے عمل کو متنازع بنانا نہ تو ریاست پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ادارے کے۔ فوج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی پاسداری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے فیصل آباد کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اپنا فیورٹ آرمی چیف لے کر آنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے پیسا چوری کیا ہوا ہے، یہ ڈرتے ہیں کہ یہاں کوئی تگڑا اور محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے پوچھے گا، اس ڈر سے یہ حکومت میں بیٹھے ہیں کہ اپنے فیورٹ آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔


سابق وزیراعطم نے کہا تھا کہ کیا آرمی چیف ان سے این او سی لے کر بنائیں گے، یہ لوگ سیکیورٹی رسک ہیں، یہ دو لوگ ملک کے غدار ہیں، کسی صورت ملک کی تقدیر ان کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہیے، اس ملک کا آرمی چیف میرٹ پر ہونا چاہیے، جو میرٹ پر ہو اس کو آرمی چیف بننا چاہیے، کسی کی پسند کا آرمی چیف نہیں ہونا چاہیے۔



کوئی تبصرے نہیں