Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل(منگل) ہوگی

  اسلام آباد(شہزاد ملک بی بی سی اردو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہو گی۔ اسلام ...


 

اسلام آباد(شہزاد ملک بی بی سی اردو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔


خیال رہے کہ وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔


درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا۔


درخواست کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں کیونکہ وہ ایک مقبول لیڈر ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


Artو)

کوئی تبصرے نہیں