Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سجل سسرال آکر بھی بنا بتائے میری الماری سے کپڑے لے جاتی ہے: صبور علی

  کراچی(ویب ڈیسک)صبور علی شوہر علی انصاری کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران  ایک مداح کے سوال کے جواب میں ...


 


کراچی(ویب ڈیسک)صبور علی شوہر علی انصاری کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران  ایک مداح کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سجل ابھی بھی سسرال آکر کپڑے لے جاتی ہے۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل شادی کے بعد سسرال آکر بھی الماری سے کپڑے لے جاتی ہے اور اس کا ڈر علی کو رہتا ہے۔


اس پر علی انصاری  نے کہا کہ مجھے اس لیے ڈر رہتا ہے کہ پھر صبور مجھ سے پوچھتی ہے کہ میرے کپڑے کہاں گئے؟ جب کہ ایک بار سجل نے میرے کپڑے بھی مانگ لیے تھے۔

صبور علی نے مزید بتایا کہ میں سجل کی وجہ سے اپنی الماری میں تالے بھی لگانا چاہتی ہوں کیوں کہ جب میری کوئی چیز نہ ملے تو میں کام والی پر غصہ کرتی ہوں اور وہ کہتی ہے باجی لے گئی ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں