اسلام آباد(صباح نیوز) بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جار ی ہیں، گزشتہ ایک روز میں مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ایم اے کے م...
اسلام آباد(صباح نیوز) بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جار ی ہیں، گزشتہ ایک روز میں مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ سندھ میں293، بلوچستان میں 230 اور خیبرپختونخوا میں 169 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ1293 زخمی ہوئے، 7 لاکھ8 ہزار سے زائد مویشویں کو نقصان ہوا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جان و مال کے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث نو سو تین افراد جان کی باز ہار گئے،جانبحق ہونے والوں میں386 مرد 191 خواتین جبکہ تین سو چھبیس بچے شامل ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 55 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کل زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 1293 بتائی گئی ہے،اس دوران 197182 گھر تباہ جبکہ 298077 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں سات لاکھ سے زائد مویشیوں اور ایک سو تیس پلوں کو نقصان ہوا حالیہ بارشوں میں ملک بھر میں 3037 کلو میٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں