Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں مریض باہر سے ادویات لینے پر مجبور ۔ادویات

  پسرور (ارونگ زیب سے )تحصیل کے سب سے سرکاری ہسپتال ٹی ایچ کیو میں مفت ادویات کے حکومتی دعوؤں کے باوجود مریضوں کیلئے ادویات باہر سے مہنگے دا...


 

پسرور (ارونگ زیب سے )تحصیل کے سب سے سرکاری ہسپتال ٹی ایچ کیو میں مفت ادویات کے حکومتی دعوؤں کے باوجود مریضوں کیلئے ادویات باہر سے مہنگے داموں منگوانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جگہ جگہ بورڈ نصب ہیں کہ ہر قسم کی ادویات سرکاری ہسپتالوں میں مفت ہیں مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ کیونکہ ہر دوسری مریض کو کوئی نہ کوئی دوائی ایسی لکھ کر دی جاتی ہے جو باہر کے میڈیکل سٹوروں سے خریدنی پڑتی ہے۔ اس حوالے سے روانہ کی بنیاد پر کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگر پوچھا جائے کہ دوائی باہر سے کیوں منگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے تو وجہ بتانے کی بجائے نہایت بدتمیزی سے پیش آیا جاتا ہے اور بعدازاں کہا جاتا ہے ہمارے پاس یہ ادویات نہیں۔ اگر ہسپتال کے ہاس ادویات نہیں تو پھر بھی ذمہ دار کون؟؟ دعوے ہونیوالی پنجاب حکومت یا ڈاکٹر مافیا؟ 

اگر حقیقت پر مبنی خبریں لگائی جائیں تو (صحافی کو بلیک میلر کہا جانے لگتا ہے مگر اپنا قبلہ درست نہیں کرتے)

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ مریضوں کو دستیاب دوایاں ہسپتال سے فراہم کی جا رہی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں