ویب ڈیسک سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باج...
ویب ڈیسک
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارک دی ہے۔
بدھ کو عربی میں کی گئی ایک ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیراعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔‘
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں