Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فواد چوہدری کا سکیورٹی گارڈ اغوا، ایجنسیوں پر الزام

  پیسوں کے عوض فواد چوہدری کی جاسوسی کی آفر۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ان کے سیکیو...


 


پیسوں کے عوض فواد چوہدری کی جاسوسی کی آفر۔۔۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات ان کے سیکیورٹی گارڈ کو مبینہ طور پر ایجنسیز والوں نے اغوا کیا، اس پر تشدد کیا اور پیسوں کے عوض ان کی جاسوسی کی آفر کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ میرے سیکیورٹی گارڈ کو ایجنسیز والے اٹھا کر لے گئے تھے، اور اس پر اس پر تشدد بھی کیا گیا۔

آڈیو لیکس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسیاں انہی کاموں پر لگی ہوئی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ مجھے گارڈ نے بتایا اسے کوئی اٹھا کر لے گیا تھا۔ اس پر تشدد کیا گیا اور ویڈیوز بنائی گئیں۔

مبینہ اغواکاروں کی شناخت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پتا نہیں وہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) والے تھے یا کسی اور ایجنسی کے لوگ تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ گارڈ کو اٹھانے والوں نے اسے چوبیس گھنٹے میری انفارمیشن فراہم کرنے کے عوض پیسوں کی آفر کی اور کہا کہ ہمیں آپ سے کوئی کام نہی ں بس پیسے طے کریں اور صبح و شام کی مکمل معلومات دیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میرے گارڈ نے ان لوگوں کو پہچان لیا ہے تاہم ابھی پتہ نہیں وہ کون سی ایجنسی کے لوگ تھے، تصویریں آجائیں گی تو نادرا سے ان کی پہچان ہوجائے گی۔


فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن سے اس حوالے سے بات کروں گا کہ اس حوالے سے ان کی بھی کوئی ذمہ داری ہے یا نہیں ہے۔

بشکریہ آج نیوز


کوئی تبصرے نہیں