پسرور(حماز گھمن سے )مقامی علما ء کرام نے اہلیان پسرور کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے پہلی کھیپ متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ۔جمعیت علما ء ...
پسرور(حماز گھمن سے )مقامی علما ء کرام نے اہلیان پسرور کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے پہلی کھیپ متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ۔جمعیت علما ء اسلام سیال کوٹ کے راہ نما و مہتمم مدرسہ عربیہ حیات اللقرآن مولانا قاسم اعواان نے سیال کوٹ 24 سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ الحمدللہ مدرسہ عربیہ حیات القرآن جامع مسجدفاروق اعظم پسرورکی طرف سےپہلی امدادی کھیپ میں 50خاندانوں کےلئیےراشن ۔۔کپڑے۔۔بستر۔نقدرقم تونسہ شریف کی بستی شادن لنڈ۔احمدآبادکی طرف روانہ کردی گئی ھے۔اسکےعلاوہ شہرجامع مسجدختم نبوت اھلسنتہ والجماعتہ پسرورسےبھی 50خاندانوں کےلئیےراشن پیک۔بسترکپڑے نقدی بھجوائےگئے۔اورجامع الہی مسجدپسرورسےبھی راشن پیک بسترکپڑےاورنقدرقم بھجوائی گئی۔اسمیں شاھی مسجدپسرورسےمفتی نعمان صاحب کی طرف سےبھی آٹےاورلباس کےپیکٹ شامل کئیےگئے۔۔آپ حضرات کی یہ امانت حضرت مولانا پروفیسرحافظ محمدطیب زاھداعوان صاحب مہتمم مدرسہ ھذا۔حضرت مولاناعمرحفیظ صاحب ۔حافظ محمد قاسم طاھراعوان۔حافظ محمد عبدالباسط اعوان۔قاری گلزیب محمدی صاحب۔حافظ محمدامتیاز صاحب کی نگرانی میں بذریعہ ٹرک پسرورسےروانہ کردی گئی ھے۔الحمدللہ۔جسےوھاں پرحضرت مولانا عبدالرحیم بلوچ صاحب اپنی نگرانی میں مستحقین میں تقسیم فرمادیں گے۔اس سارے سامان میں آٹا۔دالیں۔چاول۔چینی۔گھی۔دلیہ۔منرل واٹر۔جوس پیک۔ملک پیک۔چائےپتی۔سویاں۔بسکٹ۔چپس۔اچار۔مصالحہ جات۔موم بتی۔صابن۔ سرف۔ماچس۔مچھروں سےحفاظت کےساشے۔برتن دھونےوالاصابن۔ھاتھ دھونےوالاصابن شامل ھیں۔ایک پیکٹ 6سے7افرادکےلئے5دن تک استمال کےلئیےکافی ھوگا۔
2مزیددوسری امدادی کھیپ میں نئےبرتن جنکی تفصیل درج ذیل ھے۔
1گیس سلنڈر۔
1دیگچہ سیٹ۔(جسمیں 3مناسب سائزھوتےھیں 8سے10افرادکےلئیے)
6پلیٹ چاول کےلئیے
6پلیٹ سالن کےلئیے۔
1پرات۔
1جگ گلاس سیٹ
کپ 6عدد۔ڈوئی۔کف گیر۔6چھوٹےچمچ۔بالٹی شامل ھیں۔اسکےساتھ چاول۔چینی۔گھی دالیں۔اسکی بھی انہیں ضرورت ھے۔اسکےلئیےھمارےشہرپسرورکےتینوں ادارےحاضرخدمت ھیں آپکےاعتماداورتعاون کےھم مشکورھیں۔مدرسہ شہرمحلہ ٹلہ پسرور۔شاخ فاروق اعظم پسرور۔اقراءدارالحکمتہ پسرور۔۔
3۔اھم گزارش۔بڑےسرمایہ دارصاحب ثروت حضرات انکےمکانات کاروباری مراکز مساجدمدارس کی بلڈنگ کاجونقصان ھواھےاسطرف توجہ فرمائیں۔مکانات کی تعمیرکاسلسلہ اورمساجدمدارس کی بلڈنگزکی ریپئرنگ اورنئی تعمیرکےلئیےوفاق المدارس العربیہ پاکستان نےاسپرکام کاآغازکردیاھے۔۔مساجدمدارس میں چٹائی۔دری صف۔نسخہ قرآن مجید۔تپائی ودیگرچیزوں کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ھے۔اسی طرح وزیرآبادمیں ھمارےادارہ دارالعلوم محمدیہ حنفیہ کی طرف سے برادرکبیرحضرت مولانا حافظ محمدرفیق عابدعلوی صاحب اور قاری محمدشفیق اعوان صاحب کی نگرانی میں 70خاندانوں کےراشن پیک اور نقدرقم بھجوائی گئی ۔اللہ تعالی تمام معاونین کوجزائےخیرعطافرمائے۔آمین۔۔تقبل اللہ مناومنکم۔۔الھم ارحم علیناوعلیھم۔
الھم لاتقتلنابغضبک ولاتھلکنابعذابک وعافناقبل ذالک۔آمین یارب العلمین۔






کوئی تبصرے نہیں