Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مریم اورنگزیب نے موسمی تبدیلی سے متعلق مریم نواز سے منسوب بیان کو جعلی قرار دے دیا

  اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے موسمی تبدیلی سے متعلق مریم نواز سے منسوب بیان کو جعلی قرار دے دیا۔ ایک ب...

 


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے موسمی تبدیلی سے متعلق مریم نواز سے منسوب بیان کو جعلی قرار دے دیا۔


ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ مریم نواز کے صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف سے منسوب موسمی تبدیلی سے متعلق بیان جعلی ہے۔


مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے، میڈیا سے گزارش ہے صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دیں۔


کوئی تبصرے نہیں