Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بیوی کی پٹائی کی وجہ سے ایک ماہ سے اونچے درخت پر رہنے والا شخص

  بھارتی ریاست اتر  پردیش میں ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر درخت پر  ...


 

بھارتی ریاست اتر  پردیش میں ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر درخت پر  سکونت اختیار کر لی۔


یہ دلچسپ واقعہ اترپردیش کے ضلع ماؤ کے علاقے کوپا گنج میں پیش آیا جہاں 42 سالہ رام پراویش نے یہ کٹھن فیصلہ روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر کیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پراویش کے بیوی کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے، اس نے بیوی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اس پر تشدد کرتی تھی اور  ہر وقت زبان درازی کرتی تھی جس سے دلبرادشتہ ہوکر  اُس نے درخت پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

رام پراویش کے مطابق ایک ماہ قبل جب ایک روز بیوی سے لڑائی ہوئی تو وہ   80 فٹ لمبے درخت پر چڑھ گیا اور تہیہ کر لیا کہ اب نیچے نہیں اترے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کے گھر والے ایک ماہ سے اسے قریبی درخت پر  رسی کے ذریعے کھانا باندھ کر دے رہے ہیں جسے وہ اوپر کی جانب کھینچ لیتا ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اکثر رام پراویش رات کے وقت درخت سے نیچے اترتا ہے لیکن پھر فوراً اوپر چڑھ جاتا ہے، ہم نے اس سے درخواست کی کہ نیچے آجاؤ لیکن اس نے صاف انکار کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں