اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اعلان کر دیا۔ کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلا...
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اعلان کر دیا۔
کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کر دی۔ کابینہ کے تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی ۔ کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کی متاثرین سیلاب کی مدد کی اپیل پر تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ پاک فوج کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں