Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہاکی کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی وفات پر افسوس کا اظہار

  اسلام آباد(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہاکی کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ...


 

اسلام آباد(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہاکی کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے کھیل کے میدان میں ملک کا پرچم سربلند کیا۔


پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان ہاکی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ، منظور حسین جونیئر نے کھیل کے میدان میں ملک کا پرچم سربلند کیا۔ انہوں نے عظیم کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

کوئی تبصرے نہیں