سوات(ویب ڈیسک)دریا سوات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی شدید طغیانی کے باعث کالام کا سب سے مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ بہہ گیا۔ ہنی مون ہ...
سوات(ویب ڈیسک)دریا سوات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی شدید طغیانی کے باعث کالام کا سب سے مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ بہہ گیا۔
ہنی مون ہوٹل وادی کا سب سے خوبصورت اور مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا تھا اور اپنی خوبصورت جغرافیائی حیثیت کے باعث سیاحوں کا مرکز تھا۔
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات سمیت خیبرپختون خوا کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تحصیل درابن ، پروا ، کلاچی ،درہ زندہ میں سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر ہوگئے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کا 60 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

کوئی تبصرے نہیں