Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستانی متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی پر فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر

  اسلام آباد(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی پر فرانس کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اتوار کو اپ...


 

اسلام آباد(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی پر فرانس کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔


اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمونئل میکرون کی جانب سے پاکستان میں متاثرین سیلاب سے اظہاریکجہتی اور معاونت کی فراہمی کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے حوالہ سے فرانس کے صدر کا پیغام خوش آئند ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں فرانس کی جانب سےیکجہتی کے اظہار اور متاثرین کی مدد کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں