اسلام آباد( بی بی سی اردو)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیلاب اور معیشت کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ وہ اسلام ...
اسلام آباد( بی بی سی اردو)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیلاب اور معیشت کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ انھوں نے عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل بیٹھیں۔
’میں نے پارلیمان میں تقریر کے دوران چارٹر آف ڈیموکریسی کا ایک مخلص پروپروزل دیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کیونکہ حکومت تو آنی جانی ہے، مگر یہ قدم یہیں رہے گا۔ مگر یہ ایک کڑوا تجربہ تھا کہ ان کی یہ پیشکش غیرسنجیدگی سے لیا گیا۔‘
تاہم انھوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر وہ اپنی ساکھ کو داو پر لگاتے ہوئے یہی پیشکش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’آج بھی میں پیشکش کرتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک قومی انٹیگریٹی سے کام کریں۔ اورپھر دیکھیں کہ پاکستان کو اس مشکل سے متحد ہو کر نکالیں۔ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔‘
خیال رہے کہ حکومت اس وقت سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر مرکزی کمیٹی بنانے پر کام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس بھی ہوا تاہم اس میں بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلی نے شرکت نہیں کی تھی۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وفاقی وزیر نے نام نہ لکھنے کی شرط پر کہا کہ ’گذشتہ روز اجلاس کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو دعوت دی گئی تھی تاہم بلوچستان اور کے پی کے وزرائے اعلی نہیں آئے۔‘

کوئی تبصرے نہیں