Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

متحدہ عرب امارات سے انسانی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ کی پہلی پروازنور خان ایئربیس پرموصول ہوگئی ، ترجمان دفتر خارجہ

  اسلام آباد(اے پی پی):متحدہ عرب امارات سے انسانی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ کی پہلی پروازنور خان ایئربیس پرموصول ہو گئی۔ تر...


 

اسلام آباد(اے پی پی):متحدہ عرب امارات سے انسانی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ کی پہلی پروازنور خان ایئربیس پرموصول ہو گئی۔


ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے انسانی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلہ کی پہلی پرواز کو نور خان ایئربیس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے افسران کے ہمراہ وصول کیا۔


پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے یہ امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ یہ پروازیں فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے ایک فضائی رابطہ کا کردار ادا کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں