سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی رئیلٹی ٹی وی سٹار بیلنڈا رائیگر نے ایک ٹی وی شو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ 700 سے ...
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی رئیلٹی ٹی وی سٹار بیلنڈا رائیگر نے ایک ٹی وی شو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ 700 سے زائد مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرچکی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 38 سالہ ٹی وی سٹار نے اپنے اس شرمناک اعتراف پر کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ وہ جنسی ہوس کی بیماری میں مبتلا ہیں اور گزشتہ آٹھ برس سے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بیلنڈا کے مطابق انہوں نے اپنی عادت پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے اور گزشتہ 15 ماہ کے دوران انہوں نے کسی کے ساتھ بھی تعلق قائم نہیں کیا۔
ایک ریڈیو شو کے دوران بات کرتے ہوئے بیلنڈا نے انکشاف کیا کہ وہ ہفتے میں پانچ سے چھ دن مختلف کلبز میں جاتیں اور نئے لوگوں کو تلاش کیا کرتی تھیں، انہوں نے اتنے مردوں کے ساتھ تعلق قائم کیا کہ وہ گنتی بھی بھول گئیں لیکن وہ اتنا کہہ سکتی ہیں کہ انہوں نے 700 سے زائد مردوں کے ساتھ تعلق قائم کیا۔

کوئی تبصرے نہیں