Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بھارت کی 5 وکٹوں سے جیت

  دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔  پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھ...


 

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ 


پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔


اننگز کے آغاز میں بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 


ایک کے ہی مجموعے پر تجربہ کار ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ ہوا جس کے بعد انہوں نے کپتان روہیت شرما کے ہمراہ 49 رنز کی شراکت بنائی۔  


50 کے مجموعے پر محمد نواز نے 12 رنز بنانے والے روہیت شرما جبکہ 53 پر 35 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو کیچ آؤٹ کروایا۔ 


ایسے میں رویندرا جادیجا نے پہلے سریا کمار یادیو کے ساتھ 36 اور پھر ہادیک پانڈیا کے ساتھ 52 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا۔ 


میچ آخری اوور تک گیا تو ایسے موقع پر 35 رنز بنانے والے رویندرا جادیجا کو محمد نواز نے بولڈ کردیا، تاہم آخری اوور کی چوتھی گیند پر پانڈیا نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فاتح بنایا۔ 


ہاردیک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔


پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے نسیم شاہ نے 2 وکٹیں لیں جبکہ اسپنر محمد نواز کے حصے میں 3 اہم وکٹیں آئیں۔ 


خیال رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔


محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔


تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 


اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔ 

کوئی تبصرے نہیں