Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک شاہد اعوان کا مختلف سکولوں کی کمپیوٹر لیبارٹریوں کا دورہ

  پسرور میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  ملک شاہد اعوان کا مختلف سکولوں ک...




 

پسرور میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  ملک شاہد اعوان کا مختلف سکولوں کی کمپیوٹر لیبارٹریوں کا دورہ

پسرور (حماز گھمن سے) تحصیل پسرور کے سرکاری سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لیے انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے عملی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک شاہد اعوان نے مختلف سکولوں کی کمپیوٹر لیبارٹریوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر دونوں افسران نے کمپیوٹر لیبارٹریوں میں دستیاب سہولیات، کمپیوٹرز کی حالت، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

افسران نے سکولوں کے سربراہان اور تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم محض اضافی مہارت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آئی ٹی کی معیاری تعلیم اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔

دورے کے دوران کمپیوٹر لیبارٹریوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید جدید بنانے، دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے اور تدریسی عمل میں جدید و اختراعی طریقہ ہائے تعلیم متعارف کروانے کے حوالے سے بھی مفید تجاویز پیش کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت اور ڈپٹی ڈی ای او شاہد اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور انہیں مستقبل کے جدید تقاضوں کے لیے تیار کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر تعلیم کے فروغ اور لیبارٹریوں کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات نئی نسل کو جدید علوم سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں