Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حکومت پنجاب نے ارکان اسمبلی کی زمینیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبو دیا، متاثرین

  کراچی (جیو نیوز) میزبان حامد میر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ کا خصوصی نشریہ پنجاب کے ضلع راجن پو...


 

کراچی (جیو نیوز) میزبان حامد میر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ کا خصوصی نشریہ پنجاب کے ضلع راجن پور سے کیا۔متاثرین نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اپنے اراکین اسمبلی کی زمینیں بچانے کیلئے غریبوں کو ڈبودیا،جماعت اسلامی، الخدمت اورتحریک لبیک سیلاب متاثرین کی بہت مدد کررہی ہیں،میزبان حامد میر نے بتایا کہ پنجاب کا ضلع راجن پور سیلاب سے بہت متاثر ہوا ہے، فاضل پور کا علاقہ ان علاقوں میں شامل ہے جو بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، یہاں سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے پر کئی کلومیٹر تک موجود ہیں، تونسہ سے راجن پور اور راجن پور سے روجھان تک سیکڑوں کلومیٹر کا علاقہ ایک تالاب کا منظر پیش کرتا ہے، مکان ڈوبے ہوئے ہیں جہاں فصلیں کاشت ہوتی تھیں وہاں اب کشتیاں چل رہی ہیں۔ حامدمیر کاکہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں صرف انسانی جانوں کا نقصان نہیں کیا، کروڑوں انسانوں کو متاثر نہیں کیا بلکہ پورا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا ہے، ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کے علاوہ بہت سی جگہوں پر پل اور ریلوے ٹریک بھی تباہ ہوگئے ہیں، اس پورے انفرااسٹرکچر کو دوبارہ بنانا حکومت اور اداروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، یہ چیلنج اسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب اس معاملہ پر سیاست کے بجائے قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں