Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور کے نوجوانوں کا حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے جنوبی پنجاب کے بھائیوں کے لیے جذبہ

 پسرور کے نوجوانوں کا حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے جنوبی پنجاب کے بھائیوں کے لیے جذبہ سہووال کے رہائشی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خورد...

 پسرور کے نوجوانوں کا حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے جنوبی پنجاب کے بھائیوں کے لیے جذبہ سہووال کے رہائشی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خوردو نوش کے تین ٹرک سامان بھجوا دیا جس میں آٹا ۔گھی ۔چینی ۔بیسکیٹ ۔دالیں ۔پانی کی بوتلیں و دیگر سامان شامل ہے،،،،

 


پسرور(الماس بیگ سے) نواحی گاؤں سہووال کے رہائشی نوجوانوں نے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے جنوبی پنجاب کے بھائیوں کی امداد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت خوردو نوش کے تین ٹرک سامان خود جا کر آرمی کے حوالے کردیا ۔سہووال کے رہائشی نوجوانوں کاجذبہ دیکھیں کہ انہوں نے بغیر کسی ایم این اے ۔ایم پی اے کی امداد خوردو نوش کی اشیاء جس میں ۔کھانے پینے کی بنیادی چیریں اٹا۔ گھی ۔دالیں ۔پینے کے صاف پانی کی بوتلیں ۔چھوٹے بچوں کے لیے خشک دودھ ۔بیسکیٹ ۔بستر ۔و دیگر سامان شامل ہے نوجوانوں نے دن رات محنت کرکے پیکیٹ بنا کر ٹرکوں پر لوڈ کرکے خود جنوبی پنجاب جا کر آرمی کے حوالے کرکے آئے ہیں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی دن رات کوشاں ہیں کہ اپنے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ گان بھائیوں کی امداد کے لیے مزید ٹرک روانہ کریں تاکہ ان کو بھی ریلیف مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وہاں جا کر سامان کے ٹرک آرمی کے حوالے اس لیے کیے ہیں کہ ان کے زریعے توقع ہے کہ امداد حق داروں تک پہنچ جائے گی

کوئی تبصرے نہیں