پسرور رفاہی ادارہ ایل آر بی ٹی پسرور کے تعاون سے پسرور کے نواحی گاؤں سوکن ونڈ میں سیلاب زدگان کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ایل آر ب...
پسرور رفاہی ادارہ ایل آر بی ٹی پسرور کے تعاون سے پسرور کے نواحی گاؤں سوکن ونڈ میں سیلاب زدگان کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ایل آر بی ٹی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کے سلسلہ کا یہ چوتھا کیمپ تھا،،،،،
پسرور(الماس بیگ سے)تفصیلات کے مطابق رفاحی ادارہ ایل آر بی ٹی نے تحصیل پسرور میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سے پسرور میں سیلاب زدگان کو فری طبی سہولیات دینے کا عزم کر رکھا ہے اسی سلسلہ میں ایل آر بی ٹی کی جانب سے تحصیل پسرور کے مختلف دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں ایل آر بی ٹی کی جانب سے پسرور کے نواحی گاؤں سوکن ونڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں نے قریباً سوا پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور ان میں مفت ادویات فراہم کیں۔اس موقع پر انچارج ایل آر بی ٹی ڈاکٹر رافع نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوکن ونڈ کے آج کے کیمپ میں الرجی، معدہ، بخار اور ڈینگی کے مریضوں کی اکثریت سامنے آئی۔ ایڈمن ایل آر بی ٹی نجم الثاقب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم انشاءاللہ تحصیل پسرور کے اور بھی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان چاروں کیمپوں کا سہرا سماجی و فلاحی شخصیت عرفان علی باجوہ آف مہار کو جاتا ہے۔عرفان علی باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی خدمت ایسے ہی جاری رکھیں گے،،،،،

کوئی تبصرے نہیں