Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کی غیر اخلاقی ویڈیوز جاری کرنے سے مریم نواز نے روکا : سینئر صحافی

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر اخلاقی ویڈیو جاری کرنے سے مریم نواز نے روکا تھا۔  سینئر...

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر اخلاقی ویڈیو جاری کرنے سے مریم نواز نے روکا تھا۔ 


سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ جب موجودہ حکومت آئی اور عمران خان کی ویڈیو ریلیز کرنے کے حوالے سے بات ہوئی اور وہ ویڈیوز جو رانا ثناء اللہ سمیت بہت سے لوگوں کو دکھائی گئیں تاہم مریم نواز نے ان ویڈیوز کو جاری کرنے سے روک دیا۔

سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تو ان کے پاس بھی عمران خان کی غیر اخلاقی ویڈیوز لائی گئی تھیں لیکن انہوں نے بھی انہیں ریلیز کرنے سے منع کردیا تھا۔ 

واضح رہے کہ سینئر صحافی حامد میر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ عمران خان کی ایسی ویڈیوز آنے والی ہیں کہ لوگ توبہ توبہ کر اٹھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں