Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم کا قمبرشہدادکوٹ کے سیلاب متاثرین کے لئے قائم کیمپ کا دورہ ، ادویات اور خوراک کی فراہمی کا جائزہ لیا

  قمبرشہدادکوٹ(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پیرکوقمبرشہدادکوٹ کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم کئے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم سیلاب متاث...


 

قمبرشہدادکوٹ(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پیرکوقمبرشہدادکوٹ کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم کئے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے ان کے خیموں میں گئے اور بچوں اورعورتوں سمیت سیلاب متاثرین سے ان کاحال احوال دریافت کیا، انہیں تسلی دی اور ان کے لئے حکومتوں اداروں کی طرف سے کئے گئے انتظامات ، ادویات اور خوراک کی فراہمی کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے متاثرین سے ان کی ضرورریات اورمشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کے لئے خیموں کی کمی ہے ، حکومت نے 7 لاکھ خیموں کاآرڈر دیاہے تاکہ متاثرین کو ان کے گھروں کی تعمیراور بحالی تک رہائش میسر آسکے۔ وزیراعظم کو پاکستان نیوی سمیت مختلف اداروں نے سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی امدادی سرگرمیوں ، ریلیف اوربحالی پر بریفنگ دی۔


کوئی تبصرے نہیں