ممبئی (ویب ڈیسک)) ایک 32 سالہ خاتون نے اپنی ساس کے ہاتھ کی تین انگلیاں اس وقت چبا ڈالیں جب اس نے ٹی وی بند کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ی...
ممبئی (ویب ڈیسک)) ایک 32 سالہ خاتون نے اپنی ساس کے ہاتھ کی تین انگلیاں اس وقت چبا ڈالیں جب اس نے ٹی وی بند کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے امبرناتھ شہر میں پیش آیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ساس جس کی شناخت 60 سالہ ورشالی کلکرنی کے طور پر ہوئی ہے، اپنے گھر پر بھجن پڑھ رہی تھی جب کہ اس کی بہو وجایا کلکرنی ٹیلی ویژن دیکھ رہی تھی۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ورشالی نے وجایا سے ٹیلی ویژن کی آواز کم کرنے کو کہا ، جب ساس نے ٹیلی ویژن بند کیا تو بہو نے بوڑھی عورت کا ہاتھ پکڑا اور اس کی تین انگلیاں چبا ڈالیں۔ اس موقع پر وجایا کا شوہر بھی موجود تھا جس نے مداخلت کی کوشش کی تو وجایا نے اسے بھی تھپڑ رسید کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ورشالی کی انگلیاں کٹ کر جسم سے الگ نہیں ہوئیں، انہوں نے پولیس کو اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی ہے جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں