Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ کا پاکستان کو 1 کروڑ 15 لاکھ پاونڈز امداد کا اعلان

  لندن(صباح نیوز)برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاونڈز(تقریبا سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان...


 

لندن(صباح نیوز)برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاونڈز(تقریبا سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔


برطانوی وزیرخارجہ لز ٹرس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے۔برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے 15 ملین پاونڈز کی امداد سے ملک بھر کے لوگوں کو پناہ گاہ اور ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سیلاب سے 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، 1,100 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، وزیر خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین فنڈنگ گزشتہ ہفتے کے آخر میں برطانیہ کی جانب سے تباہی کے لیے 1.5 ملین پاونڈ فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔


برطانیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو 15 ملین پاونڈ کی مالی مدد کرے گا.5 ملین پاونڈ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل کے بعد پاکستان کو دیے جا رہے ہیں۔10 ملین پاونڈ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی عالمی ایجنسیوں کے ذریعہ دیے جائیں گے۔ 10 ملین پاونڈ کی رقم پینے کے صاف پانی شیلٹر اور خواتین و بچیوں کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔


برطانوی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ لاکھوں لوگوں کو تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر کیا ہے جو تقریبا برطانیہ کے حجم کے برابر ہے، ایک بڑے انسانی ہمدردی کے عطیہ دہندگان کے طور پر ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک زندگی بچانے والی امداد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،وزیر مملکت برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے المناک اثرات اور لاکھوں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو پہلے سے دیکھ رہے ہیں۔ برطانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی میں کس مدد کی ضرورت ہے ۔۔


کوئی تبصرے نہیں