Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وفاقی حکومت کا ٹماٹر، پیاز ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ

  یہ فیصلہ ٹماٹر پیاز کی قیمتوں میں کمی کیلئے کیا گیا، وفاقی کابینہ نے درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، ٹیکس چھوٹ رواں سال31 دس...


 

یہ فیصلہ ٹماٹر پیاز کی قیمتوں میں کمی کیلئے کیا گیا، وفاقی کابینہ نے درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، ٹیکس چھوٹ رواں سال31 دسمبرتک برقرار رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹماٹر، پیاز ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کیا گیا، وفاقی کابینہ نے درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹماٹر، پیاز ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وفاقی کابینہ نے درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے ایف بی آر سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی ہے، سمری کے ذریعے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلزٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری لی گئی ہے، یہ ٹیکس چھوٹ31 دسمبر 2022 تک برقرار رہے گی۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران سے ٹماٹر امپورٹ کرنے کی اجازت دےدی ہے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی سفارتکاروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں ہیں، ہم ان ساری صورتحال کا مقابلہ کریں گے، عالمی سطح پر بھی بہت اچھا رسپانس آرہا ہے، نقصانات کے تخمینے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کئی گھروں اور روڈ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، امداد کی اپیل پرعالمی برادری کا زبردست ردعمل آیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چاروں صوبوں میں متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عالمی برادری کو بتایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کتنا متاثر ہوا، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، 2010 میں سیلاب سے تقریباً دس بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا خدشہ ہے کہ اس بار نقصان اس سے ذیادہ ہوگا، کیونکہ پانی سے صرف مکانات کو ہی نہیں بلکہ سڑکیں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی برادری کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں انہوں نے امریکا‘کینڈا‘سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے اعلان پر شکریہ اداکیاہے. وزیراعظم نے کہاکہ وہ امریکا‘کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگرممالک کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزارہیں یہ ایک بڑا سانحہ ہے جس میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں دنیا بھر سے اپنے دوستوں کی طرف سے ان دکھی لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے شہبازشریف نے مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغام پر سوئٹزر لینڈ کے صدر اگنازیوکاسس کا شکریہ اداکیاہے انہوں نے کہاکہ وہ سوئس صدر کی جانب سے سوئس ماہرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درکار امداد کا تخمینہ لگانے کے لئے سوئس ٹیم بھجوانے کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خیالات اور اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں