Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

یہ مجھے کسی بھی وقت پکڑ سکتے ہیں، گرفتاری کیلئے تیار ہوں: عمران خان

یہ لوگ مجھے کسی بھی وقت کوئی بھی بہانہ بنا کر پکڑ سکتے ہیں  سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کا وارنٹ گرفتاری جاری...

یہ لوگ مجھے کسی بھی وقت کوئی بھی بہانہ بنا کر پکڑ سکتے ہیں

 سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بیان سامنے آگیا ہے۔


ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو میں تیار تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کریں گے، پچھلی بار جب پتہ چلا یہ مجھے پکڑنے آرہے ہیں تو بیگ تیار کر رکھا تھا تاہم لوگوں کے احتجاج کے باعث یہ نہیں آ سکے۔


عمران خان نے کہا کہ میں نے ٹیم کو بتایا ہوا ہے کہ یہ لوگ مجھے کسی بھی وقت کوئی بھی بہانہ بنا کر پکڑ سکتے ہیں جس کے لئے میں تیار ہوں کیونکہ میں ان کی کرپشن کے راستے میں کھڑا ہوں۔


پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ میں انہیں کسی صورت قبول نہیں کروں گا، یہ لوگ مجھے نا اہل کروا کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں، جس نے 26 سال جدوجہد کی اسکا مقابلہ وہ کررہے ہیں جنہوں نے کبھی کوئی کام ہی نہیں کیا۔


خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ مقدمہ نمبر 407 میں سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔


دوسری جانب عمران خان نے سفارتی سائفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی آڈیو لیک میں جو بات ہوئی وہ شاید اعظم خان سے ٹیلی فون پر کی تھی، دوسری آڈیو لیک سنی ہی نہیں، ایسا لگتا ہے کہ پی ایم آفس کی سیکیور لائن کی ریکارڈنگ ہیک ہوئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے سائفر کو ڈی کلاسیفائی کردیا تھا، انہیں ڈی کلاسیفائی سائفر کے لئے چھاپا مار کر کیا کرنا ہے، سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی اور وہ کہیں غائب ہوگئی، مجھے معلوم نہیں۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ سائفر صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو کو بھی بھیجا گیا، سائفر کے بعد ہم نے بڑی برداشت کا مظاہرہ کیاکیونکہ ہم امریکا سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔


بشکریہ ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں