کراچی(ویب ڈیسک)گزشتہ روز برطانوی ماڈل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دیا ہے جس کے...
کراچی(ویب ڈیسک)گزشتہ روز برطانوی ماڈل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کو تنقید کا سامنا تھا تاہم اب گلوکارہ نے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارے الزامات کے حوالے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول لیا سب نے بغیر مکمل سچ جانے تضحیک کرلی یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے وہ بھی کرلیں اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں ؟
اگرچہ میں نے اس ساری صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ایک نہایت ہی احترام سے بیان دیا تھا لیکن کچھ لوگ خاموش رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کے خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بری چیزیں سامنے آئیں گی۔ میں اب بھی اس احترام کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں جو میں نے ان لوگوں کو دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت اس ایک فرد اور خاندان کے لیے کیونکہ میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ویڈیو اور اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
چند روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں