کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ سزا یافتہ وزیراعظم بن جائے، عمران خان چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف ہفتے سے ...
کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ سزا یافتہ وزیراعظم بن جائے، عمران خان
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف ہفتے سے نئی تحریک کا اعلان کر دیا۔
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنگل کا نظام کمزور کی حفاظت نہیں کرتا، انہوں نے پانچ مہینوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا معشیت ٹھیک نہیں ہو گی، مجھے قانون کی بالا دستی کیلئے وکلاء برادری کی ضرورت ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش سے آئے ڈاکوؤں نے معیشت کے ساتھ وہ کیا جو دشمن نہیں کر سکتا تھا، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہے اور کسان سراپا احتجاج ہیں لیکن ان لوگوں کے اربوں روپے باہر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کرکے انہوں نے اپنے اوپر اربوں کے کیسسز ختم کر دئیے، روپیہ گر رہا ہے لیکن جو لندن میں بیٹھے ہیں ان کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم حساس ترین تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کیلئے عدالتی مفرور سے ملنے لندن گیا- ہفتے سے نئی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے۔
ان

کوئی تبصرے نہیں