Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ولی عہد کو وزیراعظم مقرر کردیا

  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ( وزیر اعظم) مقررکی...


 

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ( وزیر اعظم) مقررکیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کے سربراہ بنایا گیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی معاون وزیر دفاع ہوں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56  اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے‘۔

دوسرے شاہی فرمان میں  وضاحت کی گئی ہے کہ منسٹرز کونسل کے جن اجلاسوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز خود شریک ہوں گے ان کی صدارت وہ خود کریں گے۔

ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں