Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہو گا

  اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافے کا امکان ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج کیا ج...

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافے کا امکان ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی ذکر نہیں جبکہ وزیر اعظم آفس نے قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ہر 15 دن بعد کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز ایسا نہیں ہوا اور کل بھی اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہآج قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ہو گا۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2 روز قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ ملک بھر میں 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہو کر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 روپے سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا تھا۔ 

اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022ءکی رات کو کیا جائے گا اور قیمتوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں