Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اداکار عدنان صدیقی پی آئی اے پر برس پڑے

قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لینے پر اداکار عدنان صدیقی پی آئی اے پر برس پڑے ۔ اداکار عدنان صدیقی نے...


قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لینے پر اداکار عدنان صدیقی پی آئی اے پر برس پڑے ۔


اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کیبن کریو کی اخلاقی تربیت کے بجائے پی آئی اے کو اپنی توانائی انفراسٹرکچر، سیفٹی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں لگانی چاہیے۔


پی آئی اے کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انتظامیہ نے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردیں۔


پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ دفاترآنے، ہوٹلزمیں قیام اور انٹراسٹی سفر کے دوران فضائی میزبانوں کے ملبوسات سے متعلق شکایتیں ملی ہیں۔


انھوں نے کہا تھا کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجزکی جانب سے پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لباس کی لازمی مانیٹرنگ کی جائے کہ کیبن کریو مرد اور عورت دونوں کے لباس ثقافتی اور قومی اخلاق کے مطابق ہونے چاہئیں۔


کوئی تبصرے نہیں