Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ نہ کھیلیں،عاقب جاوید کا مشورہ

 شاہین کی ورلڈکپ سے زیادہ ویلیو، ایک ورلڈ کپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے، انکا فٹ ہونا زیادہ ضروری ، ایسے فاسٹ بولر بہت کم پیدا ہوتے ہیں، شاہین ...


 شاہین کی ورلڈکپ سے زیادہ ویلیو، ایک ورلڈ کپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے، انکا فٹ ہونا زیادہ ضروری ، ایسے فاسٹ بولر بہت کم پیدا ہوتے ہیں، شاہین پاکستان کا اثاثہ ہیں: سابق کرکٹر

لاہور (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ماہ آسڑیلیا میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنےکا مشورہ دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈکپ سے زیادہ ویلیو ہے، ایک ورلڈ کپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کا فٹ ہونا زیادہ ضروری ہے، ایسے فاسٹ بولر بہت کم پیدا ہوتے ہیں، شاہین پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ایشیاء کپ 2022ء میں بھی شرکت نہیں کرسکے اور اب شاہین انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بھی حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی 2022ء کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین ان دنوں انگلینڈ میں اپنا ری ہیب مکمل کررہے ہیں۔    


کوئی تبصرے نہیں