ویب ڈیسک اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 60 کی دہائی میں ہمارا ملک بہت تیزی سے آگے جا رہا تھا لیکن جب ہم ...
ویب ڈیسک
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 60 کی دہائی میں ہمارا ملک بہت تیزی سے آگے جا رہا تھا لیکن جب ہم نے فارن ایڈ پر انحصار کرنا شروع کیا تو ہم پیچھے رہ گئے۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں ہیلتھ کارڈ کو بند کردو اس سےعمران خان کو فائدہ ہو گا جب کہ ہیلتھ کارڈغریبوں کے لیے ایک نعمت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان ہندوستان سے خوشحال ملک تھا، ان دو خاندانوں نے ملکی دولت لوٹ کرملک پرمزید قرضہ چڑھایا، ان دو خاندانوں کے اقتدار میں آنے سے ملک بنگلادیش اور ہندوستان سے پیچھے رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان غلامی کی زنجیریں توڑتا ہے تب وہ طاقتورہوتا ہے، آزادی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ریاست مدینہ میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ اوپرنہیں جا سکتا ہے، مغربی معاشرے میں سب سے زیادہ انصاف ہے۔
قبل ازیں پنجاب ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ابھی تو ہم سائفر پر کھیلے ہی نہیں ہیں، اب یہ بے نقاب کریں گے تو کھیلیں گے، شہباز شریف نے ہی آڈیوز لیک کی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سائفر کو پبلک کیا جائے اور سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
کوئی تبصرے نہیں