Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اپنے ہمنام کرکٹر کے انتقال پر عثمان شنواری کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنا پڑ گیا

   لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ہم نام کرکٹر کے انتقال پر ٹویٹ کرکے شائقین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔ لاہور ...


 

 لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ہم نام کرکٹر کے انتقال پر ٹویٹ کرکے شائقین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔


لاہور میں عثمان شنواری کے ہم نام 46 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کے انتقال کی خبر پھیل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان خان شنواری نے اپنی خیریت سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شکر، میں بالکل ٹھیک ہوں۔


انہوں نے کہا کہ ’’میرے پورے خاندان کو لوگ کال کر رہے ہیں لہٰذا اتنی بڑی خبر چلانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں‘‘۔

ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں