جرائم پیشہ افراد پر تھانہ سٹی کی حدود تنگ کر دیں گے۔جہاں زیب خاں پسرور(تحصیل رپورٹر)پسرور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔محد...
جرائم پیشہ افراد پر تھانہ سٹی کی حدود تنگ کر دیں گے۔جہاں زیب خاں
پسرور(تحصیل رپورٹر)پسرور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔محدود وسائل کے ساتھ جرائم اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔صحافی دوست مسائل کی نشان دہی کریں ان شا ء اللہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی پسرور جہاں زیب خاں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے قیصر حیات راجپوت کی زیر قیادت ان سے ملاقات کی۔جہاں زیب خاں کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے نتیجہ میں متعدد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔شہر کو محفوظ بنانے کے لیے سول سوسائٹی کے تعاون سے شہر کے مرکزی راستوں پر سیکورٹی کیمرے لگانے کی منصوبہ کی جارہی ہے اس سلسلے میں جلد شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا۔اس موقع پر اورنگ زیب بیگ،لئیق بٹ،رانا کاشف لطیف،میاں اشفاق احمد،امن بٹ اور حماز گھمن بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں