Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اردو محاورات کا کاروباری انداز میں استعمال

اردو محاورات کا کاروباری انداز میں استعمال 😂😂 حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔  "ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلک...

اردو محاورات کا کاروباری انداز میں استعمال 😂😂

حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔

 "ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🤣


لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....

"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😁


چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا.....

"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄


ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......

"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊


الیکٹرونکس دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...

"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅


گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....

"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂


پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....

"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😔


گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا...

"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😀


"ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر کُچھ یوں لکھوایا..

"آئیے... صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپیسوڈ دیکھئے"۔😄


بالوں کے پراڈکٹ بنانے والی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا ھم بھی "بال بال بچاتے" ھیں😆


اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا

"دانت کوئی بھی توڑے

لگا ہم دیں گے"🤪


چٹائی بیچنے  والے نے کہا "900 روپے میں خریدیں ۔ ساری عمر بیٹھ کر کھائیں" ۔۔


ایک دوکان میں لکھا دیکھا


دوکان کے اوقات کار:

صبح 9 سے شام 6 تک،

"ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں"

منقول ۔۔۔

 

کوئی تبصرے نہیں