Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

’پاکستان کی تھنڈر جرسی تو آگئی ہے اب ہم تھنڈر کارکردگی کے منتظر‘

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ نے لانچ کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس...


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ نے لانچ کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس جرسی کو ’تھنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی مرکزی جرسی سبز رنگ کی ہے جس میں پیلے رنگ کی دھاریاں شامل ہیں جبکہ دوسری جرسی نیلے رنگ کی ہے جس میں سبز رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں۔

ٹیم جرسی کو پیر کے روز پی سی بی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے لانچ کیا۔

ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، نسیم شاہ جبکہ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز اور فاطمہ ثنا نئی جرسی میں نظر آرہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں