نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں شوہر نے بیوی کی رضامندی سے خواجہ سرا ءخاتون سے شادی کر لی، اس شخص کی بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر...
نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں شوہر نے بیوی کی رضامندی سے خواجہ سرا ءخاتون سے شادی کر لی، اس شخص کی بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر کی دوسری شادی کو قبول کیا بلکہ اپنی خواجہ سرا ءسوتن کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق ایک 32 سالہ شخص نے اوڈیشہ کے کالاہنڈی ضلع کے نرلا کے ایک مندر میں اپنی بیوی کی منظوری سے ایک خاتون خواجہ سرا ء سے شادی کی ۔ دوسری شادی کرنے والا شخص 2سالہ بیٹے کا باپ ہے اور اس کی پچھلے سال ٹرانس وومن سے اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ سڑکوں پر بھیک مانگ رہی تھی۔ آدمی کے لیے یہ پہلی نظر کی محبت تھی، اس نے خواجہ سرا ءکا موبائل نمبر لیا اور اس سے رابطے میں رہا۔
1 ماہ قبل اس شخص کی بیوی کو اس کے شوہر کی خواجہ سرا ء کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کے بارے میں پتا چلا ، بیوی کے پوچھنے پر آدمی نے خواجہ سرا ءکے ساتھ تعلقات کا اعتراف کیا اور اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ اس رشتے کے بارے میں سنجیدہ ہے جس کے بعد اس کی بیوی نے دونوں کی شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

کوئی تبصرے نہیں