Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نادیہ خان خواتین کے فٹبال میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

نادیہ خان منگل کے روز خواتین کے بین الاقوامی فٹ بال میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں، ان کی بہترین کارکردگی کے باعث پاکستان نے ...


نادیہ خان منگل کے روز خواتین کے بین الاقوامی فٹ بال میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں، ان کی بہترین کارکردگی کے باعث پاکستان نے ساف ویمنز کپ میں مالدیپ کو 7-0 سے شکست دی۔

نادیہ خان نے قومی فٹبال ٹیم کے لئے چار گول کیے اور خواتین کے بین الاقوامی فٹبال میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی کھلاڑی نے اپنی شاندار مہارت سے لگاتار چار گول کر کے واضح طور پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے 53ویں، 78ویں اور 84ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پھر 89ویں منٹ میں گیند کو جال لگا کر اپنا چوتھا گول کیا۔

وہ ہاجرہ خان اور ملکہ نور کے ساتھ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے بین الاقوامی کیریئر کے سب سے زیادہ گول کرنے والی خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

کوئی تبصرے نہیں