Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم نے پبلک سیکٹر میں 2ہزارمیگاواٹ سولر منصوبے کی اصولی منظوری دیدی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم...


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔


وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ منظوری جمعرات کو ملک میں 10,000 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی گئی۔



وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولرائزیشن منصوبہ ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔


وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے تحت چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ملک کا مہنگے ایندھن سے چلنے والے منصوبوں پر انحصار ختم ہو جائے گا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں