Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

"دو بچہ دانیاں ہونے کی وجہ سے کہا گیا کہ ماں نہیں بن سکتی لیکن میں نے 17 برس کی عمر میں بچے کو جنم دیا" فحش ماڈل کا انکشاف

  لندن (ویب ڈیسک) بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز پر کام کرنے والی ایک فحش ماڈل لولا میسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جسم میں دو بچہ دانیاں ہیں ...


 

لندن (ویب ڈیسک) بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز پر کام کرنے والی ایک فحش ماڈل لولا میسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جسم میں دو بچہ دانیاں ہیں جس کی وجہ سے ان کے ماں بننے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے لیکن 17 برس کی عمر میں ہی وہ حادثاتی طور پر بچے کی ماں بن گئیں۔


ڈیلی سٹار کے مطابق لولا میسن 13 برس کی تھیں تو انہیں 12 مہینے تک مسلسل پیریڈز آتے رہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے اور بتایا کہ ان کے جسم میں دو بچہ دانیاں ہیں جس کی وجہ سے پیچیدگیاں ہیں اور وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

لولا میسن کے مطابق ڈاکٹرز کی پیشگوئی کے برعکس وہ صرف 17 برس کی عمر میں ہی حادثاتی طور پر حاملہ ہوگئیں اور ماں بن گئیں۔ ان کیلئے حمل کے ایام انتہائی تکلیف دہ تھے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بہت زیادہ دباؤ رہتا تھا۔ جب انہوں نے بچے کو جنم دیا تو اس کے بعد انہیں معاشی مشکلات نے گھیر لیا جس کے باعث انہوں نے بالغوں کیلئے مواد بنانا شروع کردیا، اب انہوں نے اپنے بچوں کیلئے اتنے پیسے جمع کرلیے ہیں کہ انہیں ساری زندگی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں