Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

10 سالہ موسیٰ تنویر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے

  لاہور سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سوشل میڈیا اسٹار موسیٰ تنویر ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔ موسیٰ تنویر اپنی...


 

لاہور سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سوشل میڈیا اسٹار موسیٰ تنویر ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

موسیٰ تنویر اپنی اداکاری اور ماڈلنگ کی صلاحیتوں کے ذریعے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے یوٹیوب چینل نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے، جس کے بعد وہ یوٹیوب کی جانب سے ڈائمنڈ بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

موسیٰ تنویر اپنی وڈیو کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے ہیں اور کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندیوں کے باوجود اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

موسیٰ تنویر کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ اپنے والدین کے ساتھ  دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ موسیٰ نے اپنی وڈیوز بنانے کا سفر ٹک ٹاک سے شروع کیا تھا لیکن ٹک ٹاک نے ان کے کم عمری کو جواز بناکر کچھ عرصے بعد ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا۔ موسیٰ نے ہار نہیں مانی اورانٹرٹینمنٹ ود موسیٰ کے نام سے اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ بنا لیا۔

 موسی تنویر نے اپریل 2013 میں یوٹیوب میں شمولیت اختیار کی اور 470 ویڈیوز کے ساتھ مجموعی طور پر 2.7 بلین سے زیادہ مرتبہ دیکھے گئے۔

وہ تین سالوں سے ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں اور یوٹیوب پر کچھ دوسرے چینلز جیسے موسیٰ ان شارٹس اور موسیٰ ان لائیو بھی بنا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈائمنڈ بٹن 10 لاکھ سبسکرائبر مکمل کرنے والے یوٹیوب صارفین کو دیا جاتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں