آج مورخہ 29 دسمبر کو RSF کے وفد نے سول ہسپتال پسرور کا دورہ کیا وفد میں جناب رانا امانت اللہ صاحب سربراہ RSF ، سجاد بھٹی جنرل سیکرٹری RSF ا...
آج مورخہ 29 دسمبر کو RSF کے وفد نے سول ہسپتال پسرور کا دورہ کیا
وفد میں جناب رانا امانت اللہ صاحب سربراہ RSF ، سجاد بھٹی جنرل سیکرٹری RSF اور جناب شاہد باجوہ صاحب فنانس سیکرٹری RSF شامل تھے
وفد نے MS کو جعلی کارکردگی ظاہر کر نے اور ہسپتال کی مشنری کو عرصہ سے خراب رہنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔
سنئیر ڈاکٹر کو فرضی کاروائیاں چھوڑ کر خدمت خلق کے جذبے سے عوام کی خدمت کرنے کی استدعا کی۔ ہسپتال میں شعبہ دندان میں اس وقت تین ڈینٹسٹ موجود ہیں جبکہ سال ہا سال سے ان کی ایکسرے مشین سے ایک بھی ایکسرے نہ ہونا ڈیجٹل ڈیپارٹمنٹ اور MS کی کاگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جبکہ ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کا سامان اکثر ضائع ہو رہا ہے ۔
وفدنے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا جبکہ کچھ معاملات میں MS اور دیگر عملے نے اہنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے RSF سے قانونی مدد کی درخواست کی جس پر انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا ۔
وفد نے ہسپتال انتظامیہ کو میاں لیاقت اور میڈم فرذانہ کی طرف سے ہسپتال کی دیوار توڑ کر لگائے جانے والے دروازے کے ایشو پر میاں لیاقت کی طرف سے عدالت میں جعلی کیس دائر کرنے پر RSF کے وکلاء کی جانب سے جوابی کاروائی سے آگاہ کیا۔


کوئی تبصرے نہیں