پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بخار کے لیے استعمال ہونے والی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کر کے 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق کر لیا ہ...
پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بخار کے لیے استعمال ہونے والی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کر کے 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ بخار کا سیرپ کمپنیوں کے مطالبے کے برعکس 117 روپے 60 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ’یہ فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں ہوا ہے۔‘
بدھ کو ہونے والی ملاقات میں بخار میں استعمال ہونے والی پیراسیٹامول کی گولی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
طویل تبادلہ خیال کے بعد فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ’بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کر کے 2 روپے 35 پیسے‘ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’فارماسوٹیکل کمپنیوں سے طے ہوا ہے کہ بخار کے سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے فی بوتل ہوگی۔‘
وزارت خزانہ کے مطابق ’فارماسوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی پیداوار شروع کر دی ہے۔‘

کوئی تبصرے نہیں